نئی دہلی : انا کی بھوک ہڑتال 8 ویں روز بھی جاری

anna

anna

بھارت میں کرپشن کے خلاف سماجی رہنما انا ہزارے کی بھوک ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری، اور ان کی طبیعت بگڑنے لگی ہے، لوک پال بل کے متعلق کانگریس حکومت اپنے موقف پر قائم ہے جبکہ حمایت کیلئے انا ٹیم نے مسلم رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔
انا نے ساتویں رات بھی دارالحکومت نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں گزاری۔ اس سے موقع پر ان کے ہزاروں حامی موجود تھے تاہم حامیوں کی تعداد پہلے سے کم تھی۔ انا کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف بل پارلیمنٹ سے پاس ہونے تک وہ بھوک ہڑتال ختم نہیں کرینگے۔
ٹیم انا نے کرپشن کے خلاف احتجاج میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں سے بھی شروع کردی ہیں۔ انا کی بھوک ہڑتال کے باعث کانگریس حکومت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اور حکومت نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے نیا منصوبہ پیش کیاہے۔ یہ منصوبہ بھیا یوجی مہاراج نے پیش کیا اور اس کے بعد دو وزرا سے ملاقات کے دوران انا کا موقف پہنچایا۔ انا کا مطالبہ ہے کہ وہ صرف راہول گاندہی یا من موہن سنگھ کے نمائندے سے ملیں گے۔