نئی دہلی ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکہ،4افراد ہلاک30 زخمی

delhi high court

delhi high court

بھارتی دارالحکومت میں دہلی ہائی کورٹ کے باہر بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ نئی دہلی سے اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف پرویز احمد کے مطابق دھماکہ صبح ساڑھے دس بجے دہلی ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر پانچ پر ہوا۔
اس وقت عدالت میں مقدمات کی سماعت جاری تھی لوگوں کا رش تھا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاہے اور جن میں سے دس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اور تلاشی جاری ہے۔ کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چھ ماہ پہلے بھی اسی کورٹ کے باہر پارکنگ ایریا میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک کار کو نقصان پہنچا تھا۔