نئے صوبوں کیلئے متحدہ کی آئینی ترمیم، پی پی کی حمایت

Haider

Haider

ہزارہ وال اور سرائیکی صوبوں کیلئے ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم کیلئے پیپلز پارٹی نے حمایت کر دی ہے۔ ایم کیو ایم آئینی ترمیمی بل آج سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے رہنماں نوید قمر اورخورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کی جانب سے ہزارہ وال اور سرائیکی صوبوں سے متعلق بیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کرے گی۔