نائجر نے قذافی کے بیٹے سعدی کو سیاسی پناہ دے دی

Saadi

Saadi

نائجر کے صدر نے لیبیا کے سابق رہنما کرنل قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا ہے، محمدو اسوفو کا کہناہے کہ قذافی کے دوسرے بیٹے سیف الاسلام کا کوئی علم نہیں۔ نائجر کے صدر محمدو اسوفو نے جوہانسبرگ میں ساتھ افریقن پریس ایسوسی ایشن سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لیبیا کے سابق رہنما مرحوم کرنل قذافی کیبیٹے کو سیاسی پناہ انسانی حقوق کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
سعدی قذافی فٹبال کے کھلاڑی ہیں اور ملک میں بغاوت کے بعد پڑوسی ملک نائجر پہنچ گئے تھے۔ اسوفو کا کہنا تھا کرنل قذافی کا دوسرا بیٹا سیف الاسلام نائجر میں موجود نہیں ہے۔ انٹرپول نے سعدی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے ہوئے ہیں۔