نائیجیریا: تھانے پرمسلح افراد کے حملہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک

nigeria police

nigeria police

نائیجیریا کے شمالی علاقے باچی میں تھانے پر مسلح افراد کے حملہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ حملہ آور اپنے ساتھی قیدیوں کو رہا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ باچی پولیس کے سربراہ اکیچوکوابودہ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی صبح میسا میں پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور دستی بم برسائے جس سے تھانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔
پولیس سربراہ کے مطابق مسلح افراد کے حملہ میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور تھانے میں قید اپنے ساتھیوں کو رہا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم باچی پولیس کے سربراہ نے فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد اور دیگر معلومات سے آگاہ نہیں کیا۔