نجاب میں دو روز کے لیے سی این جی کی فراہمی بند

cng Closed

cng Closed

سوئی نادرن گیس کمپنی نے آج سے لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت پنجاب کے مختلف ریجنز میں دو روز کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی ہے۔
ماہ رمضان کے بعد نئے شیڈول کے مطابق پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ کی شام چھ بجے تک لاہور ، شیخوپورہ ،ملتان، ساہیوال اور گوجرانوالہ رینجنز میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی عدم فراہمی سے بچنے والی گیس صنعتوں کو فراہم کی جائے گی۔
دو روز تک گیس کی بندش سے ٹرانسپورٹ کے مسائل پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں تین سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت دو روز تک پنجاب کے مختلف ریجنز میں لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔