نصرت بھٹو نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں،چوہدری شجاعت

shujaat

shujaat

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین نے کہا ہے کہ امریکہ کنفیوژن کا شکار ہے۔ خود حقانی گروپ اور طالبان سے مذاکرات کرتا ہے جبکہ پاکستان کو روکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے سکھر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ انہوں نے بڑی جرئت سے بدترین حالات کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مونس الہی کی رہائی عدالتی ٹرائل کے بعد عمل آئی ہے۔
بعد ازاں مسلم لیگ ق کا قافلہ مشاہد حسین کی قیادت میں گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا جبکہ چودھری شجاعت نے سکھر ایئر پورٹ پر ہی صدر آصف علی زرداری سے تعزیت کی اور ان کے ساتھ ان کے خصو صی تیارے میں سعودی عرب شہزادہ سلطان بن عبد العزیز کے نمازہ جنازہ کے شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔