نو ڈیرو: بیگم نصرت بھٹو کی رسم قل آج ہو گی

nusrat bhutto

nusrat bhutto

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی رسم قل آج شام چار بجے نو ڈیرو ہاؤس میں ہو گی۔ لاڑکانہ اور نوڈیرو میں بیگم بھٹو کی رسم قل علیحدہ علیحدہ ہوں گی۔  ایوان صدر کی مسجد مں نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے گزشتہ روز قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔ مادر جمہوریت بیگم نصر بھٹو کے انتقال پر تاثرات کے لئے تعزیتی کتاب ایوان صدر میں رکھ دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی بیوہ اور سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی، غائبانہ نماز جنازہ اور تعزیت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔