نیب نے میٹرو بس لاہور منصوبے کا ٹیپا سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا

Metro Bus

Metro Bus

لاہور (جیوڈیسک) نیب کے قوانین کے تحت حکومت 50 ملین سے زائد کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ کمل کرے گی تو متعلقہ منصوبے کا تمام تحریری ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گئے۔ اس سلسلے میں لاہور میں میٹرو بس منصوبہ پر سرکاری طور پر 30 ارب روپے کی لاگت بتائی گئی تھی۔

میٹرو بس منصوبہ مکمل ہونے کے تین ماہ بعد ہی نیب میں ایل ڈی اے سے سمیت دیگر محکموں نے ریکارڈ جمع کروا دیا لیکن ٹیپا کی جانب سے ریکارڈ کی فراہمی مسلسل تاخیر کا سبب بن رہی تھی جس کے بعد نیب حکام نے ٹیپا کو میٹرو بس سے متعلق تحریری ریکارڈ فوری جمع کروانے کا حکم دیدیا

۔ نیب حکام کا کہنا ہے معاملہ کی چھان بین کرنا نیب کا قانونی اختیار ہے۔