نیٹو حملے کی تحقیقات 23دسمبر کو مکمل ہو جائیں گی۔ پینٹا گون

John Kirby

John Kirby

پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چھبیس نومبر کو مہمند ایجنسی میں ہونے والے نیٹو حملے کی تحقیقات تئیس دسمبر تک مکمل کرلی جائیں گی۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن انتہائی اہم ہیں۔ نیٹو حملے نے پاکستان سے تعلقات کو مزید گھمبیر بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے رابطے جاری ہیں۔ جان کربی نے امید ظاہر کی کہ نیٹو کی سپلائی بحال ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو حملے کی تحقیقات کل مکمل کرلی جائیں گی۔