نیپال: طیارے کے حادثے میں 19 افراد ہلاک

kathmandu

kathmandu

نیپال میں ہوا بازی سے منسلک عہدے داروں نے کہا ہے کہ اتوار کو طیارے کے ایک حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں اکثریت سیاحوں کی تھی جو دنیا کی بلند ترین چوٹی مانٹ ایورسٹ کا نظارہ کرنے آئے تھے۔
عہدے داروں نے بتایا کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچا لیکن شدید زخموں کے باعث وہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کھٹمنڈو سے چند کلو میٹر جنوب میں گر کر تباہ ہوا جہاں حادثے کے وقت شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔
عہدے داروں کا کہنا تھا کہ بدھا ایئر کا بیچ کرافٹ ساخت کا طیارہ مانٹ ایورسٹ اور دوسری بلند چوٹیوں کا چکر لگانے کے بعد کھٹمنڈو لوٹ رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔