ن لیگ کی ریلی : ایوان صدر جانے والے راستے سیل

aiwan e sadr

aiwan e sadr

مسلم لیگ نواز کے ایوان صدر کے باہر لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنے سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ایوان صدر اور پارلیمنٹ جانے والے راستوں کو خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیا گیا ہے۔ ایوان صدر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ایوان صدر جانے والے تمام راستوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پارلیمنٹ سے ایوان صدر جانے والے راستے کوبھی رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔