واشنگٹن:غلام نبی فائی ضمانت پر رہا، گھر پر نظر بند

ghulam
واشنگٹن: واشنگٹن کی عدالت نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایف بی آئی نے کشمیری امریکن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرغلام نبی فائی پر آئی ایس آئی سے رابطے، پاکستان کیلئے غیرقانونی طور پر لابنگ کرنے اور چالیس لاکھ ڈالر لینے کا الزام عائد کیا تھا۔
واشنگٹن کی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے غلام نبی فائی اور ان کی بیوی کے نظر بندی کے احکامات دیئے ہیں جبکہ ڈاکٹر غلام نبی فائی اور ان کی بیوی کا پاسپورٹ حکام کی تحویل میں رہے گا۔ وہ حکام کی اجازت کے بغیر اپنے گھر سے باہرنکلنے، انٹرنیٹ، ٹیلیفون، نیوز پیپر اور ٹیلیویژن کا استعمال نہیں کرسکیں گے خلاف ورزی پر انہیں دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ہے۔