واشنگٹن : امریکا کا بشارالاسد سے استعفےٰ کا مطالبہ

Obama

Obama

واشنگٹن : امریکی صدربراک اوباما نے شامی حکومت کی جانب سے تشدد کے بڑھتے واقعات کے بعدشام پر مختلف پابندیاں عائد کردیں اورشامی صدربشارالاسد سے فوری استعفے کا مطالبہ کیاہے۔ امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کے مطابق شام کی حکومت کے تمام اثاثے منجمد کرتیہوئے تیل کی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
امریکی صدر براک اوباما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تشدد کے خاتمے کے لیے بشارالاسد حکومت سے الگ ہوجائیں ان کا کہناتھاکہ امریکی پابندیوں کے اثرات شامی عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ادھر شام کے صدر بشارالاسد نے اقوام متحدہ کیسیکریٹری جنرل بان کی مون کو یقین دلایا ہے کہ حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی روک دی گئی ہے۔