واشنگٹن : بش دور کے تشدد کے واقعات کی تحقیقات سے اوباما کا انکار

Obamaواشنگٹن : سابق امریکی صدر بش کے دور میں تشدد کے واقعات سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کو کام سے روکتے ہوئے باراک اوباما نے کہا ہے کہ ماضی کی بجائے مسقتبل پر نظر رکھی جائے۔
واشنگٹن میں بیان میں اوباما نے بش دور میں غیرملکیوں کوغیر قانونی طور پر زیرحراست رکھے جانے کیخلاف تحقیقاتی کمیشن سے متعلق کہا کہ کہ اب تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے، ماضی کی بجائے مستقبل پر نظر رکھی جائے، امریکی صدرکا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ امریکا کو لاحق سیکورٹی خطرات ہیں۔وااضح رہے کہ گوانتا نامو بے،شام اور اردن سمیت دیگر کئی مقامات پر سینکڑوں قیدی امریکی تحویل میں ہیں۔