واشنگٹن : مصر اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ

amrica Syria

amrica Syria

امریکہ اور مصر نے  جنوری سے قاہر میں موجود بے چینی کی فضا  او رملک کی سیاسی صورت حال کی نزاکت کے پیش نظر اس سال اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کے منصوبے منسوخ کردیں ہیں۔ ایک امریکی فوجی ترجمان نے بدھ کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عمومی طورپر مصر اور امریکہ ہر دوسال کے بعد مشترکہ فوجی مشقیں کرتے ہیں  اور اس سلسلے میں 2011 کی آخری سہ ماہی میں  یہ مشقیں ہوناتھیں۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر ٹی جی ٹیلر نے کہ دونوں ممالک  برائٹ سٹار سلسلے کی اگلی مشترکہ مشقوں کا منصوبہ اگلے سال مرتب کریں گے جو 2013 میں ہوں گی۔ مصر میں اس سال کے شروع میں ایک مقبول عوامی تحریک کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار صدر حسنی مبارک کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑاتھا۔ اس کے بعد سے ملک کو ایک عبوری فوجی حکومت چلارہی ہے لیکن انتظامیہ کو بڑے پیمانے پر سیاسی اصلاحات نفاذ کرنے سلسلے میں مسلسل مظاہروں اور دباو  کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔