واہ کینٹ لالہ رخ میں چوری راہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ لالہ رخ میں چوری راہزنی، ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ، پولیس نے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، پولیس جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کی بجائے عیدی بنانے میں مصروف، ایڈووکیٹ ملک اعجاز طاہر کو ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، حساس ادارے کے ملازم عمران کو گن پوانٹ پر 25 ہزار نقدی ، سرکاری و ذاتی استعمال کے ہزاروں روپے مالیت قیمتی موبائز چھین لئے،پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف،چوکی انچارج کے ٹھاٹ باٹ دفتر میں پہلی مرتبہ اے سی فٹ ہوگیا،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سے زیادہ پرآسائش دفتر بیڈز صوفہ سیٹ چوکی نمبر تین پوری تحصیل میں رول ماڈل بن گئی۔

چوری راہزنی اور بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی واردتوں سے تو معلوم ہوتا ہے کہ موصوف چوکی انچارج نے بھتہ مقرر کر رکھا ہے جو بھتہ وصول ہوتا ہے اس سے زندگی کی پر کشش مراعات حاصل کر کے زندگی ٹھاٹ اور باٹ سے گزاری جارہی ہے بتایا گیا ہے کہ چوکی نمبر تین میں غیر ملازم افراد کابھی ڈیرہ ہے جو چوکی انچارج کے عزیزوں میں سے ہیں اور جب چوکی انچارج چوکی میں موجود نہیں ہوتے تو انکے عزیز انکا خلا بطور چوکی انچارج بن کر پورا کرتے ہیں جسکا عام آدمی کو علم تک نہیں،بڑھتی وارداتوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے حتیٰ کے ٹیکسلا کے معروف قانون دا ملک اعجاز طاہر ایڈووکیٹ بھی ان جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں لٹ گئے موصوف جو کہ آفیسر کالونی میں رہتے ہیں،گزشتہ روز اس وقت جب وہ گھر داخل ہورہے تھیکہ نامعلوم ڈاکو آن دھکمے اور دونوں باپ بیٹا کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا دریں اثنا ڈاکووں نے جامع تلاشی کے بعد پنتالیس ہزار کے قریب رقم اور ہزاروں مالیت کا قیمتی موبائل چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے،لالہ ر خ میں حساس ادارے کے ملازم عمران کو گ پوائنٹ پر یرغمال بنا کر پچیس ہزار نقدی،سرکاری و ذاتی قیمتی موبائلز چھین لیا ،موٹر سائیکل پر سوار یہ ڈکیت گروہ کافی عرصہ سے لالہ رخ اور گردونواح میں سرگرم ہے ،مگر پولیس انکی گرفتاری کے لئے ٹس سے مس نہیں ہورہی،جرائم پیشہ افراد سر عام دن دحاڑے دندناتے پھر رہے ہیں۔

کرپٹ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں شریف شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کو ن فراہم کرے گا،ادہر لالہ رخ واہ کینٹ میں جون جوں عید کی خرید و فروخت میں اضافہ ہورہا ہیے توں توں چوروں لٹیروں کابھی زور خوب پکڑ رہا ہے،منچلے نوجوان موٹر سائیکلوں پر ماررکیٹوں میں دندناتے پھرتے ہیں اور خواتین سے پرس چھین کر رفو چکر ہوجاتے ہیں،جبکہ راہزنی کی واردتوں میں متعدد مرد خواتین سے موبائل چھینے جا چکے ہیں، موٹر سائیکل پر سوار یہ جرائم پیشہ افراد تمام دن اور رات مارکیٹوںاور گردونواح میں اپنے شکار کی تلاش میں رہتے ہیںجبکہ پولیس کی جانب سے ان لوگوں کو گرفتار کرنے کی بجائے مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے کوئی شہری اگر ان سے الجھنے کی کوشش کرے تو بر مللا جواب ملتا ہے کہ پولیس کیا کرے گی اسے تو پہلے ہی خاموش کراچکے ہیں اپنی فکر کرو ایسے ماحول میں شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، عوامی حلقوں کی جانب سے آر پی او راولپنڈی ، سی پی او راولپنڈی، وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چوکی تین پر فرض شناس افسر تعیات کیا جائے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038