ودیا بالن کو ڈرٹی بننا راس آگیا

Vidya Balan

Vidya Balan

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کو ڈرٹی بننا راس آگیا۔ فلم ڈرٹی پکچر بیسٹ پکچراورودیا بیسٹ ایکٹرس کا ایوارڈلے اڑیں۔ سیدھی سادھی سی ودیا بالن نے اپنا روپ کیا بدلا ان کی تو قسمت ہی بدل گئی۔
فلم ڈرٹی پکچر میں بولڈ ادا کاری شائقین کو اتنی پسند آئی کہ ودیا کی جھولی میں کئی فلمیں اور ایوارڈزدھڑا دھڑ گرنے لگے۔ فلم ڈرٹی پکچر سال کے آخر میں دھماکہ خیز ثابت ہوئی اور نمبرون ہیروئن کا دعوی کرنے والی ایکٹرسزکے پرخچیے اڑاگئیں۔
بھارت میں ہونے والے اٹھارویں نیشنل میڈیا نیٹ ورک فلم اینڈ ٹی وی ایوارڈز میں ودیا کو بیسٹ ایکٹرس اوران کی فلم کوسال دوہزار گیارہ کی بیسٹ فلم قرار دے دیا گیا۔