وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

 Petroleum Products

Petroleum Products

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لٹر کا اضافہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 75 روپے 99 پیسے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 53 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 49 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 84 روپے 59 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔