وزیراعظم توہین عدالت، اعتزاز احسن کے دلائل جاری

supreme court

supreme court

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت کی سماعت میں وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن کے دلائل جاری ہیں۔ عدالت نے اعتزاز احسن کو بدھ تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری ہے۔ وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن آج بھی آئین کے آرٹیکل ٹین اے کے حوالے سے دلائل جاری رکھیں گے۔ سماعت کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ آرٹیکل ٹین اے کا مقصد ہے کہ غصے میں فیصلہ نہ کیا جائے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ عدالت طیش میں فیصلے نہیں کرتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ آپ انسان ہیں ہر انسان کو غصہ آجاتا ہے۔ اس لئے جس جج کی توہین اس کی موجودگی میں ہوئی ہو وہ خود اس مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتا۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ ایک یہودی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا تو حضرت عمر نے اس کا سر قلم کر دیا تھا۔ اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ یہودی کا سر قلم کرنے کا حکم خود نبی کریم نے نہیں دیا تھا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریماکس دئیے کہ اسلامی نظام عدل میں توہین عدالت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔