وزیراعظم پارلیمنٹ میں تمام الزامات کا جواب دے چکے ہیں: طلال چوہدری

Talal Chaudhry

Talal Chaudhry

لاہور (جیوڈیسک) عمران خان اور طاہر القادری کی تقاریر پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ احتجاج کی پے درپے تحریکیں ناکام ہو رہی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس طرح کی ڈیڈلائن پہلے پوری ہوئی نہ اب ہو گی۔ ہم پاکستان کے عوام اور اداروں کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان اس وقت مایوسی کی حد کو چھو رہے ہیں۔ عوام اور عدالتوں کے سامنے ناکام ہونے والا ایسی باتیں کرتا ہے۔

طاہرالقادری کی تقریرپر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا قادری صاحب یورپ کے بعد سب سے زیادہ فنڈ بھارت سے اکٹھا کرتے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں اگر وہ سچے ہیں تو دعوت قبول کریں۔

طاہر القادری 16 ہزار کی جگہ 1600 میگاواٹ ہی ثابت کر دیں۔ شہباز شریف اگر بھارت کی مدد سے بجلی بنا رہے ہوں تو میں اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔