وزیر اعظم بنا تو فوج، آئی ایس آئی کنٹرول میں رکھوں گا،عمران

imran khan

imran khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے وزیر اعظم بن گئے تو فوج اور آئی ایس آئی کو اپنے کنٹرول میں رکھیں گے۔
بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنا تو اس بات کو یقینی بنائوں گا کہ آئی آئی ایس ان کے علاوہ کسی کو رپورٹ نہ کرے۔ پاکستان کی سرزمین بھی کسی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی سیاست کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔