وسطی امریکی ممالک میں طوفانی بارشیں ،70 افراد ہلاک

latin america

latin america

وسطی امریکہ میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں مختلف ملکوں میں مجموعی طور پر 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایل سلواڈور میں کئی مکانات تودوں کے نیچے دب گئے جس سے کم از کم 27افراد مارے گئے۔
ادھر گوئٹے مالا میں صدر الوارو کولوم نے پورے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہاں بھی بہت برے موسمی حالات کی بنا پر کم از کم 28 افراد کی جان جا چکی ہے۔ ہنڈوراس میں 12 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑ گیا۔
نکاراگوا میں، جہاں بارشوں کی شدت اب کچھ کم ہو گئی ہے، اب تک سات شہری ہلاک ہو چکے ہیں،ان ممالک کے حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن موسمی حالات کے باعث شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں جس سے مواصلات اور برقیات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔متاثرین کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کرنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔