وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات

Malik ibad
کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت۔
اس موقع پر جاری صورتحال ، امن امان کے قیام سے متعلق معاملات سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ کیا گیا ۔ ملاقات میں صوبے میں امن مشن کے بارے میں خاص طور پر بات ہوئی اور اتفاق ظاہر کیا گیا کہ تمام طبقات کی شمولیت سے اس ضمن میں یقینا کامیابی حاصل ہوگی۔ انہو ں نے مشن میں سیاسی جماعتوں کے تعاون کو سرہا اور امید ظاہر کی کہ اس عمل کو دووام ملے گا۔