وہاڑی : گورنمنٹ اسکول کی کروڑوں روپے کی عمارت پر قبضہ

Vehari

Vehari

وہاڑی میں قائم واحد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی کروڑوں روپے کی عمارت اور رقبے پر قبضہ گروپ کے درجنوں قابضین نے گھر بنالیے اور اسکول کی عمارت کو تباہ کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں اور اسکول انتظامیہ کے مطابق قبضہ گروپ نے اسکول کے چار دیواری توڑ کر 30 سے زائد گھر بنا لیے ہیں، قابضین نے اسکول کی عمارت کا بھی خاصا نقصان پہنچایا ہے اور اسکول کی کھڑکیاں، دروازیاور الیکٹرک پمپ اکھاڑ کر لے گئے جبکہ بجلی کی وائرنگ ، پانی کی لائن ، ٹینک کو بھی نقصان پہنچایا، علاقہ مکینوں ، اساتذہ اور طلبا نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسکول کو قابضین کی چیرہ دستیوں سے نجات دلا کر ان کیخلاف فوری اقدام کریں۔