ویسٹ انڈیز پچیس رنز سے جیت گیا

eng indies

eng indies

اوول میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پچیس رنز سے شکست دے دی ہے۔دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی ہے۔ پہلا میچ انگلینڈ دس وکٹوں سے جیت گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کے ایک سو چودہ رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ساری ٹیم سولہ اعشاریہ چار اوورز میں اٹھاسی رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔انگلینڈ کے سٹوکس اکتیس رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھورن تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے جب کہ انگلینڈ کے چار کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تیرہ رنز بنائے تھے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیمولز 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ انگلینڈ کے پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے پہلے اوول میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ایک سو چھبیس رنز کا ہدف انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔