ویمنز سنگلز: امریکا کی سرینا ولیمز نے پانچویں بار ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا

Serena Williams

Serena Williams

لندن : (جیو ڈیسک) امریکا کی سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں پولینڈ کی اگنیزکا ریڈوانسکا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں کھیلے جانے والے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

امریکی خاتون ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے پانچویں بار ومبلڈن سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سرینا کا ریڈوانسکا کے خلاف کامیابی کا اسکور 6-1، 5-7 اور 6-2 رہا۔