وینس فلم فیسٹیول: اداکار ال پچینو کیلئے ایوارڈ

al pacino

al pacino

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار اور ڈائریکٹر ال پچینو کو وینس فلم فیسٹول کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی فلم وائلڈ سیلوم بھی پیش کی گئی ۔ ایک خصوصی تقریب کے دوران انہیں ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ سینما پر اپنی الگ شناخت بنانے والے فنکار کو دیا جاتا ہے۔
ستر سالہ ال پچینو نے انیس سو انہتر سے معاون اداکار کے معمولی کرداروں سے فیچر فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ جس کے بعد وہ چالیس کے قریب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ انہیں فلم سینٹ آف اے وومن میں ایک نابینا شخص کے کردار میں شاندار اداکاری پر اکیڈمی ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔