ٹائون انتظامیہ عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ محمد سمیع خان

کراچی: ٹائون انتظامیہ عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ان خیا لات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس میں کیا ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خاننے کہا کہ تمام شعبوں کی کارکردگی میں مز ید بہتری لائی جائے اس موقع پر ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر بی اینڈ آر اختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹائون آفیسر عمران مغل ،طارق لطیف اور ٹائون کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں دورہ کرے اور کسی یو سی میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں پریشانی ہو تو اس کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا تعطل نہ آنے پائے اور کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے میٹنگ میں تمام شعبوں کے سربراہان نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کیں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسرکورنگی ٹائون نے کہا جس قدر آپ اپنی محکمانہ صلاحیتوں اور ذہنی کاوشوں کی روایت کو برقرار رکھیں جس سے کورنگی ٹائون آج خوبصورت اور دلکش مناظر پیش کررہا ہے۔

ا س موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کرے کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم پریشانی نہ ہوانہوں نے مذید کہا کہ افسران و ملازمین کی کو تاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا جزا و سزا کا نظام قائم کیا جائیگا۔

Mohammad Sami Khan Meeting

Mohammad Sami Khan Meeting