ٹریٹ کپ پولو ٹورنامنٹ یونی وئیر کی ٹیم نے جیت لیا

polo

polo

ٹریٹ کپ پولو ٹورنامنٹ یونی وئیر کی ٹیم نے جیت لیا ہے۔ فائنل میچ میں یونی وئیر نے گارڈ گروپ کی ٹیم کو شکست دی۔ لاہور پولو گرائونڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں یونی وئیر نے پانچ کے مقابلے میں گیارہ گول سے کامیابی حاصل کی۔
ثاقب خان خاکوانی نے آٹھ، شاہ قبلائی عالم نے دو اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول اسکور کیا۔ گارڈ گروپ کی جانب سے حمزہ مواز اور تیمور علی ملک نے دو، دو گول اسکور کیئے۔