ٹیکسلا کی خبریں 10/9/2016

Jalsa PTITaxila

Jalsa PTITaxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا،نجکاری کے نام پر ملک کے 172 منافع بخش ادارے 640 ارب میں فروخت کئے،ملک کے قرضے جو 2008 میں 26 ارب ڈالرز تھے اب 72 ارب ڈالرز کو پہنچ چکے ہیں،نواز شریف نے ساڑھے تین سالوں میں اتنے قرضے لئے جتنے ملکی تاریخ میں گزشتہ 65 سالو ں میں نہیں لئے گئے،کراچی میں اگر ایم کیو ایم ایک مافیا ہے تو پنجاب میں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ایک مافیا ہے ،مسلم لیگ ن پر بھی پابندی لگنی چاہئے،پاکستان میں دہشتگردی کے جتنے واقعات رونما ہورہے ہیں ان سب کے پیچھے را اور ہندوستان ملوث ہے اور ہمارے حکمران ان کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑحا رہے ہیں،عوام کے تعاون سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے کونسلر میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید مہتاب حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،انکا کہنا تا کہ ضمنی الیکشن کا مقابلہ دو شخصیات کے مابین نہیں بلکہ دو نظریوں کے درمیان مقابلہ ہے،ایک طرف ملک دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے جبکہ دوسری طرف ملک کو ان لٹیروں اور غاصبوں سے بچانے والے ہیں،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار پی ٹی آئی عمار صدیق خان کا کہنا تھا کہ وہ کامیاب ہوکر اس حلقہ کی عوام خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں جس طرح ان کے والد مرحوم محمد صدیق خان نے علاقہ کی خدمت کی اسی تسلسل کو برقرا ر رکھا جائے گا،میزبان جلسہ سید مہتاب حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کمیشن مافیا عوامی مسائل کو پس پشت ڈال کر لوٹ مار کا بازار گرم کئے ہوئے ہے، انکا کہنا تھا کہ عوام کا شروع بیدار ہوچکا ہے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے عمار صدیق خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، جلسہ سے جماعت اسلامی کے رہنام عتیق کاشمیری، آغا عظمت حسین نقوی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کونسلر ملک محمد پرویز، حاجی زاہد رفیق ، سید اسد علی شاہ ، آئی ایس ایف کے نوجوانون کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن امیدوار حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے والے نہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ پارٹی کے وفادار ہیں،ترقیاتی کاموں کا جال مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں،عوام ان سے پوچھے اگلے پنچ سالہ کس پارٹی میں لگانے کا ارادہ ہے ، حلقہ سے لولی پاپ کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے بڑے بڑے سیاسی دھڑوں ، برادریوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر انھیں خوش آمدید کہتے ہیں، خدمت کا سفر جاری رہے گا، عوام کو پی ٹی آئی طرح تبدیلی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی،مسلم لیگ کی بڑھتی مقبولیت سے یہ لوگ حواس باختہ ہوگئے ہیں ، آئے روز نت نئے پروپیگنڈے گڑنے والوں کو عوام کی تائید اور تعاون سے شکست سے دوچار کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وارڈ نمبر اٹھارہ سے منتخب ہونے والے کونسلر شیخ ساجد محمود کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میزبان جلسہ شیخ ساجد محمود کا کہنا تھا کہ ملک عمر فاروق کی چوہدری نثار علی خان نے ہارنے کے باوجود اس حلقہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر ثابت کردیا کہ وہ حلقہ کے عوام سے کتنی محبت کرتے ہیں دوسری جانب یہاں سے منتخب ہونے والوں نے عوام کے ساتھ گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں کیا سلوک کیا کسی سے پوشیدہ نہیں،صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی سردار ممتاز پسوال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے انقلابی اقدمات کر رہی ہے ، گزشتہ ادوار میں اقتدار پر قابض حکمرانوں نے اسکا دیوالیہ نکال دیا تھا ، مسلم لیگ ن کا موٹو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور اداروں کو مضبوط کر کے ملکی معیشت کو سنوارنا ہے، وہ وقت دور نہیں جب ملک دنیا کی معیشت میں ایک نامور مقام حاصل کر لے گا ، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست دھرنوں اور ریلیوں کی سیاست تک محدود ہوگئی ہے جسے ملک کے عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے،یہ لوگ صرف دلاسوں سے کام چلانا چاہ رہیں ہیں لیک عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جس پر صرف مسلم لیگ ن کی حکومت عمل پیرا ہے،جلسہ سے راجہ سرفراز اصغر، شیخ احسن جاوید نے بھی خطاب کیا ، جبکہ اس موقع پر کونسلر طاہر محمود طاہری ،شیخ مسعود ،راجہ شہراز ،شیخ برکت حیات ،ملک مسلم ،ملک عثمان ،ملک محمد عقیل ،ہمائیوں اختر کاشمیری ،ملک یاسرجہانزیب خان ،ملک طارق اور ملک اخترسمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادموجود تھی، قبل ازیں ملک عمر فاروق نے شیخ ساجد محمود کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔

Jalsa Pmln Taxila

Jalsa Pmln Taxila