ٹی سی پی 3 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدے گی

Trading Corporation of Pakistan

Trading Corporation of Pakistan

ٹریڈنگ کارپوریشن ( ٹی سی پی) مقامی شوگرملوں سے 3 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدے گی، ٹی سی پی کے حکام کے مطابق ٹی سی پی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے بعد پہلے ہی تین لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا کنٹریکٹ مل چکا تھا۔

اس سلسلے میں مقامی شوگر ملوں سے 52 ہزار800 روپے کے حساب سے مزید تین لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا معاہدہ بھی ہوگیا ہے اور مجموعی طورپر رواں سیزن کے دوران ٹی سی پی 6 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی مقامی شوگرملوں سے خریدے گی۔