ٹی 20میچ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

pakistan

pakistan

پاکستان آج بنگلہ دیش کے دورے کا آغاز میرپور ڈھاکا میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ سے کررہاہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا کہناہے کہ بنگلہ دیش ہوم گرائونڈ پر آسان ٹیم نہیں ہے اور ہمیں سخت مقابلے کیلئے تیار رہناہوگا۔ ہم دورے کی ابتدا کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں۔جس کیلئے ہرکھلاڑی کو سوفیصد پرفارمنس دینے کو کہا گیا ہے۔
بنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نے کہاکہ ہم نے مختصر دورانیے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرایاتھا اور ٹیم اب بھی کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور چاروں پاکستان نے جیتے ہیں۔