پائی خیل کی خبریں 31/10/2016

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل اور گردونواح میں میں آوارہ کتے باولاپن کا شکار، شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں گلی کوچوں میں آوارہ کتے باولاپن کا شکار ہو کر شہریوں کو کاٹنے لگے۔ادھر رہی سہی کسر جنگلی گیدڑوں نے پوری کر رکھی ہے سرِشام گیڈر شہر میں گھس کرآوارہ کتوں کو زخمی کر جاتے ہیں ۔جس سے کتے پاگل ہوکرشہریوں کوکاٹنے لگے ہیں لیکن ستم درستم یہ ہے کہ مقامی بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبک ویکسین نہ ہونے کے باعث عملہ متاثرہ مریض کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی ریفرکرکے بری الذمہ ہوجاتے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی اومیانوالی اورای ڈی اوہیلتھ میانوالی سے بنیادی مرکزصحت پائی خیل میں اینٹی ریبک ویکسین اوراینٹی سنیک ویکسین(سانپ کے کاٹے کی ویکسین)کی فراہمی اورمیانوالی ہیڈکوارٹرزسے یونین کونسل پائی خیل میںآوارہ کتوں کی تلفی کے لئے ٹیم بھیج کرآوارہ کتوں کی تلفی کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)محمدیاروالا میں بوسیدہ کھمبے اورلٹکتی تاروں نے شہریوں کوپریشان کردیاتفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کاپسماندہ موضع محمدیاروالامیں لوہے کے بوسیدہ کھمبے جن کی بنیادیں زنگ آلودہوکرکھوکھلی ہوچکی ہیں تیزہواکاجھونکاآنے سے جھولنے لگتے ہیں جس کے باعث حادثہ رونماہونے کاقوی امکان ہے ادھرکھمبوں سے شہریوں پرلٹکتی تاریں موت بن کرمنڈلارہی ہیں ڈھیلی اورلٹکتی تاریں آپس میں کئی دفعہ ٹکراجاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیداہوجاتاہے ادھرواپڈاکی کھمبے کی کئی بجلی لائنیںلوگوں کے گھروں اوردرختوں کے اوپرسے گزررہی ہیں جس سے جانی نقصان کاقوی اندیشہ ہے ۔لیکن ستم درستم یہ ہے کہ واپڈاکے اہلکاروں نے چپ سادھ رکھی ہے عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ محمدشہزادخان،خالدخان،محمدعرفان ملک،شیرخان ،قمرعباس ودیگرنے بوسیدہ کھمبوں کی تبدیلی ڈھیلی تاروں کودرست کرنے اوردرختوں کی کٹائی اوردیگراصلاح واحوال کاڈی سی اومیانوالی،ایکسین واپڈامیانوالی،ایس ڈی او واپڈااورمتعلقہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل (نامہ نگار)والدین کی خدمت حصولِ جنت کاذریعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت حنفی بریلوی کے معروف مذہبی راہنماعلامہ محمداسلم خان قادری آف غنڈی نے ڈیرہ نواب خیل پائی خیل میں نمبردارظفراللہ خان ،سماجی راہنماشیراحمدخان ،امیراحمدخان نواب خیل کی والدہ ماجدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ محفل قل شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں باپ کی خدمت کرکے انسان جنت حاصل کرسکتاہے۔اللہ پاک نے والدین کے ساتھ نیکی اوراحسان کرناہم پرفرض کیاہے اسی طرح انکے ساتھ سختی سے بات کرنے سے منع اوران کی نافرمانی کوحرام قراردیاہے۔اس لئے اپنے والدین کومت جھڑکناکیونکہ انہوںنے تیرے لئے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیںبلکہ اُف تک نہ کہہ اگرتوان کو جھڑکے گاتوان کے دل کوتکلیف پہنچے گی جب انکے دل کوتکلیف پہنچی تواللہ تعالیٰ اُس آدمی پرناراض ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کسی انسان کااجرضائع نہیں کرتابلکہ جو انسان نیکی کرتاہے اس کاپوراپورااُسے اجردیاجاتاہے۔اس لئے و الدین کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنی چاہیے ہم والدین کے احسانات کابدلہ نہیں چکاسکتے۔اس لئے جن کے والدین زندہ ہیںانکی خدمت اورجن کے والدین وفات پاگئے ہیں ان کے حق میں بخشش ومغفرت کی دعاہروقت کرتے رہناچاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pai Khel

Pai Khel

پائی خیل(نامہ نگار)نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کاسیوریج نظام بندگنداپانی گلیوں میں سیلاب کی شکل اختیارکرگیاجس سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف محلہ سمندخیل کامین نکاسی آب کانالہ کافی عرصہ سے خراب پڑاہے سیوریج کانظام بندہونے کے باعث لوگوں کے گھروں کاگنداپانی گلیوں میں آوارہ پھرنے لگاجس سے لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔علاوہ ازیںنکاسی آب کاگندہ نالہ گلی کے درمیان میں ہونے سے سواری توسواری پیدل چلنے والوں کے لئے وبال جان بناہواہے۔نمازی ،بوڑھے ،بچے سب پریشان ہیں۔کیونکہ کئی مرتبہ شہری نالہ میں گرکے شدیدزخمی بھی ہوچکے ہیں۔ادھررہی سہی کسرگندگی کے ڈھیروں نے پوری کرکے راستے سکڑاکررکھ دیے ہیں۔جس سے علاقہ میں تعفن پھیلنے لگاہے۔عوامی وسماجی شخصیات سیلم شہزادخان،غفوردادخان،ڈاکٹرظفراللہ ،محبوب شہزادخان نے مقامی انتطامیہ سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیا ہے۔