پانچ سال پورے کریں گے،الیکشن وقت پر ہوں گے،رحمان ملک

rehman malik

rehman malik

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے، وقت پورا ہونے پر ہی الیکشن ہوگا اس سے پہلے کچھ نہیں ہونے والا افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ بینک ڈکیتیوں میں گارڈز کے ملوث ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ جس کمپنی کا گارڈ ملوث ہوگا اس کے چیف ایگزیکٹو کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ گاڑیوں میں سلنڈر پھٹنے کے بڑھتے واقعات پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ناقص گیس سلنڈر تیار کرنیوالی کمپنوں کو بند کردیا جائے گا۔ رحمان ملک نے بتایا کہ سندھ میں ستر فیصد ڈکیتیوں کے ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔