پاک، امریکا دشمن مشترکہ، مل کر کام کرنا ہو گا۔ ہیلری

Clinton

Clinton

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا دشمن مشترک ہے، مل کرکام کرنا دونوں ممالک کیمفاد میں ہے، امریکی شہری اغوا معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ ویرن ونسٹیئن کو القاعدہ نے اغوا کیا یا۔ اسے کسی نے تحویل میں دیا۔ شروع میں لگا تھا کہ امریکی شہری کو تاوان کے لیے یرغمال بنایا گیا۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ پاکستان میں حملے کرنیوالیدہشت گرد ہی امریکا اور دیگر ممالک میں کارروائیاں کررہے ہیں، دونوں ممالک کو مشترکہ دشمن کا سامنا ہے ۔اور مل کر کام کرنے میں ہی بہتری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے بقول پاک امریکا مشترکہ مفادات کی وجہ سے اسلام آباد سے تعلقات رکھنا ناگزیر ہے۔ امید ہے کہ مہمند ایجنسی میں پیش آنے والے المناک واقعہ کے بعدبھی دونوں ممالک مشکلات پر قابو پالیں گے۔