پاکستان، بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہو گا

Test

Test

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسراٹیسٹ کل سے شیربنگلہ اسٹیڈیم میرپور ڈھاکا میں شروع ہوگا۔پاکستان نے پہلا ٹیسٹ اننگز اور ایک سوچوراسی رنز سے جیتا تھا۔
قومی ٹیم ڈھاکا ٹیسٹ جیت کر کلین سوئپ کیلئے پرعزم ہے۔کامیابی آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کو پانچویں پوزیشن پر پہنچا دے گی۔
پاکستان کی فاتح ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔یونس خان اور سعید اجمل عمدہ کارکردگی سے ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کرسکتے ہیں۔
بنگلہ دیش نے محمد اشرفل کو ڈراپ کردیا ہے۔فٹنس کی بحالی پر فاسٹ بولر شفیع الاسلام کی واپسی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کیلئے پہلے ٹیسٹ کا واحد مثبت پہلو اوپنر ناظم الدین کی ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی تھی۔کپتان مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے اور کوچ اسٹورٹ لا کے ساتھ اس کیلئے تمام کھلاڑیوں سخت محنت کی ہے۔