پاکستانی ٹیم کی کوچنگ ایک چیلنج سے کم نہیں ، ڈیو واٹمور

ddav whatmore

ddav whatmore

قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ انھیں کوچ مقرر کیا گیا تو وہ پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانے کی کوشش کرینگے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ چیرمین پی سی بی اور آفیشلز سے ملاقاتیں اچھی رہیں۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور ٹیم کی کوچنگ کرنا چیلنج سے کم ثابت نہیں ہوگا۔
ڈیو واٹمور کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے حتمی فیصلے میں وقت درکار ہے،قبل از وقت کہنا صحیح نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کیدرمیان سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہونگے۔