پاکستانی ٹیکسٹائل سٹی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی ، حفیظ شیخ

hafeez shaikh
کراچی : وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل سٹی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پورٹ قاسم ایسٹرن زون کے250ایکڑرقبے پر محیط ٹیکسٹائل سٹی کو اگلے سال کے پہلے ہاف میں 250میگا واٹ بجلی فراہم کردی جائے گی، منصوبے میں20ملین گیلن پانی یومیہ فراہمی کیلئے بھی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سٹی کے منصوبے میں 9ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایس ایس جی سی اور وفاقی وزیر معدنیات اور قدرتی وسائل سیبھی بات کی گئی ہے ، انہوں نے کہاکہ منصوبے سے8000خاندانوں کو روز گار حاصل ہوگا۔