پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی کو ہٹانا چاہتے تھے، مظہرمجید

mazhar majeed

mazhar majeed

بکی مظہر مجید نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز پیسے کی خاطر ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم اور کیپٹن شاہد آفریدی کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے تیار تھے۔ یہ بات انہوں نے لندن میں ساتھ وارک کران کورٹ میں ہونیوالی سماعت کے موقع پر کہی۔
مظہر مجید نے سماعت کے موقع پر الزام عائد کیا کہ کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کپتان شاہد آفریدی کی جگہ سلمان بٹ کو ہر صورت میں کپتان کی حیثیت سے دیکھنا چاہتے تھے، اور میچز بک کرانے کیلیے بھی تیار تھے، سماعت کے دوران عدالت میں ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ اور فاسٹ بولر محمد آصف کی بکی مظہر مجید کے ساتھ ہونیوالی ملاقات کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔