پاکستان آخری ون ڈے میں ریزرو کھلاڑی آزمائے گا

PCB

PCB

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج چٹاگانگ میں کھیلا جائیگا اور سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری کی وجہ سے پاکستان اضافی کھلاڑیوں کو آزمائے گا۔
پاکستان ابتدائی د و میچوں میں کامیابی کے بعد تیسرے میچ میں اسد شفیق، عبدالرحمن اور محمد خلیل کو آزمائے گا۔ عبدالرحمن سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی کوئی ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے لہذا انہیں سعید اجمل کو آرام دیکر موقع دیا جائیگا۔
بنگلہ دیش مسلسل چار ون ڈے سیریز ھارنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ھے اور اسکے میڈیا نے ٹیم کی حکمت عملی پر کڑی تنقید کی ھے۔ بنگلہ دیشی میڈیا نے ٹیم کے آسٹریلوی کوچ اسٹورٹ لا پر بھی تنقید کی ھے اور کہا ھے کہ لا کے آنے کے بعد سے ٹیم کی کارکردگی کا گراف نیچے کی طرف جا رھا ھے۔