پاکستان اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کی کمی

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نظر آنے لگے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 700 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ دو روز کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست مندی کا رجحان جاری ہے جس کی سب سے بڑی وجہ امریکا میں شرح سود میں اضافہ کا امکان بتایا جا رہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار ایک ہی روز میں 1100 پوائنٹس سے زائد گر گئی۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ کی دیکھا دیکھی ایشائی مارکیٹوں کی بھی کچھ یہی صورتحال ہے۔

جاپان اور ہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹوں کا انڈیکس بھی 1500 پوائنٹس سے زائد نیچے گر گیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بیرونی سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔