پاکستان انڈر سکسٹین فٹبال ٹیم کویت روانہ

football under 16

football under 16

پاکستان کی انڈر سکسٹین فٹ بال ٹیم اے ایف سی چیمپئین شپ کوالیفائنگ رانڈ کے چھ میچز کھیلنے کے لیے منیر آفتاب کی قیادت میں کویت روانہ ہو گئی۔
بائیس کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشٹمل پاکستان کی انڈر سکسٹین فٹ بال ٹیم ایشئین فٹ بال کنفڈریشن کے کوالیفائنگ رانڈ میں شرکت کے لیے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے براستہ اومان کویت روانہ ہو ئی۔ ٹیم کویت میں تیرہ روزہ دورے کے دوران پانچ میچ کھیلے گی، اس رانڈ میں پاکستان کے علاوہ کویت، یمن، مالدیپ، افغانستان اور اوبان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ سجاد احمد اور کپتان منیر آفتاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے وہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔