پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوینٹی آج شارجہ میں ہو گا

Pakistan

Pakistan

شارجہ (جیوڈیسک) قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سجے گا۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں چودہ اور دوسرے ٹی ٹوینٹی میں تین رنز سے کامیابی سمیٹی۔ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان دوسری رینکنگ سے ہاتھ دھو چکا ہے۔

قومی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بھی سخت دھچکا لگا ہے۔ کلین سویپ سے بچنے کے لیے شاہینوں کو بیٹنگ بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ میں جان مارنا ہو گی۔