پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں آج فیصل آباد میں مد مقابل

Pakistan India kabaddi

Pakistan India kabaddi

فیصل آباد(جیوڈیسک)پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان آج اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جوڑ پڑے گا۔

تین روزہ کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آنے والی بھارتی کبڈی ٹیم نے اقبال سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔کبڈی ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور سکیورٹی کیلئے 800 پولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

میچ دیکھنے کے لئے اقبال سٹیڈیم میں داخلہ فری ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد میں کبڈی ٹورنامنٹ ہرسال منعقد کرانے کا اعلان بھی کیا تا کہ ثقافت اور روایتی کھیلوں کو فروغ بھی ملے اور شائقین کو مفت تفریح کے مواقعے بھی میسر ہوں۔