پاکستان اور بیرون ملک مراکز نہیں، افغان طالبان

pakistan taliban

pakistan taliban

افغانستان کے طالبان نیکہا ہے کہ جلال الدین حقانی اور ان کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے۔ پاکستان میں کوئی مراکز نہیں ہیں۔ طالبان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی الزامات کی مذمت کی گئی ہے بیان میں کہاگیاہے کہ جلال الدین حقانی تمام کارروائیوں میں طالبان قیادت سے ہدایت حاصل کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چاہتاہے کہ طالبان کی طاقت کو کم ظاہر کرکے اس کیحملوں کو دوسری طرف منسوب کرے ۔ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کئی بار افغانستان میں کامیابی کے دعوے کئے جو جھوٹ ثابت ہوئے ۔ طالبان کی کارروائیوں کی وجہ سے اتحادی افواج اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے ۔
امریکہ پروپیگینڈے کے ذریعے جلال الدین حقانی اور طالبان میں اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ امریکہ پاکستان میں افراتفری پھیلا کر پاکستانی حکومت کو کمزور کر کے اپنا محتاج بنانا چاہتا ہے امریکہ کی کوششش ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کو لڑادے۔