پاکستان اور تھائی لینڈ کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

Pakistan Thailand

Pakistan Thailand

پاکستان اور تھائی لینڈ کا آسیان سمیت تمام عالمی فورمز پر تعاون بڑھانے، تجارت میں اضافے اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور تھائی لینڈ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو بھی جلد حتمی شکل دینگے جبکہ تھائی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سورا پونگ ٹو ویچاکچیکل نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ، پاکستان سے براہ راست سرمایہ کاری چاہتا ہے۔ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کے لئے بڑا اچھا ماحول ہے جس سے تھائی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دو طرفہ تجارت کو مزید متوازن بنانے کے لئے کام کرنے پر تیار ہیں۔ یہ بات انہوں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین مزاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ آسیان سمیت تمام کثیر ملکی عالمی فورموں پر پاکستان اور تھائی لینڈ ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔

دونوں ممالک کی باہمی تجارت بہتر ہو کر ایک ارب ڈالرز سالانہ تک پہنچ گئی ہے۔ جلد تھائی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاح ہوگا جبکہ مشترکہ ٹریڈ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔