پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا

Pak Srl

Pak Srl

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلا ٹیسٹ میچ ابوظہبی میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی یہ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہونی تھی تاہم ناسازگار حالات کی وجہ سے اس سیریز کو متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ وکٹ پر چونکہ گھاس ہے اس لئے امید کی جارہی ہے کہ یہ وکٹ پاکستانی بولرز وہاب ریاض، عمر گل کو بولنگ اٹیک میں مدد دے گی جبکہ سری لنکا کے بولرز بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔