پاکستان اور چین کا پہلا ہاکی میچ آج ہو رہا ہے

pak china

pak china

پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچو ں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں پاک چین ہاکی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رو نمائی ہوئی۔ پاکستان اور چین کے کوچ اور کپتان نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
چین کے ٹیم لیڈر لی گاچا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انہیں اور ان کی ٹیم کو کسی قسم کے سکیورٹی تحفظات نہیں ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا تھا کہ چیمپیئز ٹرافی میں جو غلطیاں کی ہیں انہیں چین کے خلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔