پاکستان راک کلائمبنگ عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا

Rock Climbing

Rock Climbing

پاکستان رواں سال راک کلائمبنگ کی عالمی چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گا اور اس سلسلے میں چین پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیت اور معاونت فراہم کرے گا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الپائن کلب کے صدر کرنل ریٹائرڈ منظور حسین نے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات اور دوستی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر چین پاکستان میں راک کلائمبنگ کے فروغ کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ اس سلسلے چین کی کوہ پیمائی کی ایسوسی ایشن نے پاکستان کے دو کوچز اور چار کھلاڑیوں کو چین میں ہونے والی کلائمبنگ چیمپیئن شپ اور ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔